عمران خان کو الیکشن کمیشن نے مخالفین کے بارے نازیبا زبان استعمال کرنے سے روک دیا

عمران خان کو الیکشن کمیشن نے مخالفین کے بارے نازیبا زبان استعمال کرنے سے روک دیا
کیپشن: عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ گدھا تو معمولی لفظ ہے، یہاں استاد بھی گدھا کہہ دیتے ہیں...فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور ان کے ورکروں کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایسی زبان استعمال کرنے سے روک دیا ہے جبکہ نوٹس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ گدھا تو معمولی لفظ ہے، یہاں استاد بھی گدھا کہہ دیتے ہیں، اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ استاد کی بات اور ہوتی ہے۔الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے عمران خان کے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کی ،تحریک انصاف کے چیئرمین انتخابی مصروفیت کی وجہ سے کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے ،عمران خان کی جگہ ان کے وکیل بابرا عوان پیش ہوئے۔ممبر سندھ عبدالغفار سومرونے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں بہت نازیبا زبان استعمال کی،آپ نے سنا تو ہوگا، آپ ساتھ ہی ہوتے ہیں،بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں میں نے سنا ہے، مزید کیا ہوا ہے آپ کی اجازت سے سناﺅں؟۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ
بابر اعوان نے سپیکر ایاز صادق کا وڈیو کلپ کمرہ عدالت میں لگا دیا،وکیل عمران خان نے کہا کہ یہاں ایسے ایسے الفاظ بھی استعمال ہورہے ہیں، نکاح، شادی،گھر والوں کے بارے میں ایسے ایسے لفظ استعمال کئے گئے،بابر اعوان نے کہا کہ طالبان خان اور اس سے بھی برے الفاظ استعمال ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی یہ نہیں کہتی کہ نوٹس نہ دیں۔


ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ آپ اپنے نوٹس کا جواب دیں دیگر کو بھی نوٹس جاری ہو رہے ہیں،جب بڑے لیڈر ایسی زبان استعمال کریں تو دنیا میں اچھاتاثر نہیں جاتا،بابر اعوان نے کہا کہ گدھا تو معمولی لفظ ہے، یہاں استاد بھی گدھا کہہ دیتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ استاد کی بات اور ہوتی ہے، وکیل عمران خان نے کہا کہ ایک صوبے والا دوسرے صوبے کو کہے کہ ووٹ دینے والا بے غیرت ہے۔
ممبر سندھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ احتیاط کریں کہ آیندہ ایسا نہ ہو،آپ ایک یقین دہانی کرائیں کہ آیندہ ایسا نہیں ہوگا، انتخابی مہم بھی چل رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ آیندہ ایسا ہو،ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ ایسی زبان ولہجہ استعمال نہ ہوکہ نفرتیں اور اشتعال پھیلے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا چاہتا، رنبیر کپور
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آئندہ ایسی زبان استعمال کرنے سے روک دیا،وکیل بابراعوان نے عمران خان کی جانب سے تحریری یقین دہانی کرادی،الیکشن کمیشن نے نوٹس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں