جھانوی کپور اورایشان کھتر کا کبھی کالج نا جانے کا اعتراف

جھانوی کپور اورایشان کھتر کا کبھی کالج نا جانے کا اعتراف
کیپشن: تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی

ممبئی: آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اورایشان کھترنے اعتراف کیا ہے کہ وہ دونوں حقیقی زندگی میں کبھی کالج نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ جھانوی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بارہویں کلاس میں تھیں اور کالج نہیں گئیں جھانوی نے مذاق کرتے ہوئے کہا وہ شدید ان پڑھ ہیں، جب کہ ایشان کھتر نے اپنی تعلیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کالج نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ

انہوں نے اے لیول مکمل کرنے کے بعد پڑھائی سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیااور اس دوران وہ کیا جو وہ چاہتے تھے۔فلم انڈسٹری پر حکمرانی کرنے والے اکثر ستارے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں جن میں اداکارہ کرینہ کپور خان، عامر خان، دپیکا پڈوکون، کاجول، کترینہ کیف وغیرہ شامل ہیں جو فلم انڈسٹری میں مصروفیت کے باعث تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں