گوگل پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کر دیا گیا

گوگل پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کر دیا گیا
کیپشن: فوٹو: فائل

نیویارک: یورپی یونین نے گوگل پر ریکارڈ 4.3 ارب یورو(تقریباً 5 ارب ڈالر) جرمانہ کیا ہے۔ یورپی یونین نے گوگل کو غیر قانونی طور پر اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کی مدد سے مارکیٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کا مجرم قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے گوگل کو 3 ماہ دئیے ہیں کہ وہ اپنی روش بدل لے۔ اگر گوگل نے اپنی روش نہ بدلی تو اس پر اس کی اوسط یومیہ آمدن کا 5 فیصد جرمانہ کیا جائے گا۔ اگر گوگل نے یورپی یونین کے فیصلے پر عمل کیا تو تب بھی 4.3 ارب یورو کا جرمانہ اسے ادا کرنا ہی ہوگا۔یہ کسی ایک کمپنی پر عائد کیا گیا تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ گوگل نے اس فیصلے پر فوری رد عمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ کمپنی یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈروئیڈ نے صارفین کو کم نہیں بلکہ بہت زیادہ آزادی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نوکیا نے ڈوئل کیمرہ کیساتھ نوکیا ایکس 5 متعارف کرا دیا

یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل کو یورپی یونین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے گوگل پرالزام تھا کہ وہ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو گوگل کو ڈیفالٹ سرچ انجن رکھنے پر مجبور کرتا ہے اور پلے سٹور اور گوگل کروم پہلے سے انسٹال کرتا ہے۔ گوگل کو کہا گیا تھا کہ وہ موبائل کمپنیوں کو ایندروئیڈ کے اوپن سورس کوڈ کی بنیاد پربنائے گئے حریف آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے دے اور موبائل کمپنیوں کو اپنی سرچ سروسز اور ایپس پہلے سے انسٹآل کرنے کی اجازت دے۔