'بھارت ابھی تک کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے دستاویزات فراہم نہیں کر سکا'

'بھارت ابھی تک کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے دستاویزات فراہم نہیں کر سکا'
کیپشن: پاکستان ان حملوں سے خوفزدہ ہونے والا نہیں اور جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا، ڈاکٹر فیصل۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ حسین مبارک پٹیل کے نام سے کلبھوشن کا پاسپورٹ اصل ہے یا جعلی اس سے متعلق بھارت جواب نہیں دے سکا۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حملوں سے قوم اداس ہے۔ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان حملوں سے خوفزدہ ہونے والا نہیں اور پاکستان میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے، پرویز رشید
 

مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے بھی 23 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جب کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے بھی بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارت گزشتہ برس کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف لے کر گیا اور اس کیس میں بھارتی اعتراضات پر جواب جمع کرا دیا ہے۔ حسین مبارک پٹیل کے نام سے کلبھوشن کا پاسپورٹ اصل ہے یا جعلی بھارت اس کا جواب نہیں دے سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

ترجمان کا کہنا تھاکہ کلبھوشن اس پاسپورٹ پر 17 مرتبہ بھارت کا سفر کر چکا ہے اور بھارت ابھی تک کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے دستاویزات بھی فراہم نہیں کر سکا۔ کلبھوشن کا کیس بھارت کے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں