40 ہزار عازمین حج عام انتخابات میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے، وزارت مذہبی امور

40 ہزار عازمین حج عام انتخابات میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے، وزارت مذہبی امور
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد : رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہونے والے 40 ہزار سے زائد عازمین حج الیکشن 2018ءمیں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق 25 جولائی تک سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت تقریباً 40 ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچا دیئے جائیں گے۔ اس بناءپر 25 جولائی 2018ءکو ہونے والے الیکشن میں یہ عازمین حصہ نہیں لے سکیں گے۔دوسری جانب  فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 13 ہزار سے زیادہ عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ

وزارت مذہبی امور کے مطابق 14 جولائی کو شروع ہونے والے حج فلائیٹ آپریشن کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ مجموعی طور پر 13 ہزار سے زیادہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر عازمین کو براہ راست مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا چاہتا، رنبیر کپور

مدینہ منورہ براہ راست پہنچنے والے عازمین 8 روز قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کئے جائیں گے جبکہ براہ راست جدہ پہنچنے والے عازمین عمرہ کی ادائیگی کے فوری بعد مدینہ منورہ روانہ ہو رہے ہیں۔ حج فلائیٹ آپریشن 15 اگست تک جاری رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں