مستونگ خودکش حملہ آور کی شناخت کرلی گئی، ایبٹ آباد کا رہائشی نکلا:آئی جی بلوچستان

مستونگ خودکش حملہ آور کی شناخت کرلی گئی، ایبٹ آباد کا رہائشی نکلا:آئی جی بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کے بارے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ کے دوران آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ مستونگ میں دہشت گردی کا واقعہ داعش کی کارروائی ہے اور خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور اس کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ
آئی جی بلوچستان کے مطابق خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے جڑا رہا اور وہ لشکر جھنگوی میں بھی رہا جب کہ حملہ آور کے سہولت کاروں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے۔آئی جی بلوچستان نے کہا کہ مفتی حیدر اور حافظ نعیم داعش کے مقامی کمانڈر ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا چاہتا، رنبیر کپور

آئی جی بلوچستان نے بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ اففانستان میں داعش نے کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں سے وہ بلوچستان بھی آگئی ہے۔یاد رہے کہ 13 جولائی کو مستونگ میں بلوچستان عوامی تحریک کی انتخابی مہم میں خودکش حملے کے نتیجے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں