نواز شریف سے گلے ملنے پر اڈیالہ جیل کا ہیڈوارڈن تبدیل کر دیا گیا

نواز شریف سے گلے ملنے پر اڈیالہ جیل کا ہیڈوارڈن تبدیل کر دیا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف سے گلے ملنے پر اڈیالہ جیل کے ہیڈوارڈن کو تبدیل کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں ہیڈوارڈن نواز شریف کی بیرک پر تعینات تھا، ہیڈوارڈن کے نواز شریف سے گلے ملنے کی اطلاع جیل حکام کو سیکیورٹی کیمرے سے ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نا اہل قرار
  

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسکراہٹ کے ساتھ گلے ملنے والے ہیڈوارڈن کو تھپکی بھی دی ، تاہم ہیدوارڈن کو گلے ملنا مہنگا پڑ گیا، مانیٹرنگ ٹیم کی اطلاع پر آئی جی جیل خانہ جات نے خود کیمرہ ریکارڈنگ دیکھی اور ویڈیو سے تصدیق ہونے پر ہیڈوارڈن سخت تنبیہہ کے بعد تبدیل کر دیا گیا۔ تبدیل کیے جانے والے ہیڈوارڈن کا نام نہیں بتایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سعودی عرب میں گرفتار خواتین کیلئے خصوصی چیمبرز تیار کرنے کا فیصلہ
   

واضح رہے کہ جیل عملے کو نواز شریف کی بیرک کی طرف جانے کی اجازت نہیں، صرف مخصوص عملے کو نواز شریف کی بیرک تک رسائی کی اجازت ہے۔

    

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں