سعودی عرب میں گرفتار خواتین کیلئے خصوصی چیمبرز تیار کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں گرفتار خواتین کیلئے خصوصی چیمبرز تیار کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ریاض: سعودی عرب میں سپریم کونسل آف مجسٹریسی نے ٹریفک سے متعلق معاملات میں خواتین کو حراست میں رکھنے کے مقام کے طور پر خصوصی چیمبرز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد حادثات اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے مقدمات میں خواتین کے خلاف عدالتی کارروائی کو جلد عمل میں لانا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:نواز شریف سے گلے ملنے پر اڈیالہ جیل کا ہیڈوارڈن تبدیل کر دیا گیا
  

تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیصلہ سعودی وزارت انصاف اور سپریم کونسل آف مجسٹریسی کے ان اقدامات کی کڑی ہے جن کا مقصد مقدمات پر عمومی اور خواتین کے مقدمات پر خصوصی طور پر جلد از جلد نظر کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:25 جولائی کو فوج ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی: آرمی چیف
  

خواتین کی سپورٹ کے لیے عدلیہ کے منصوبوں میں ماں کو تحویل میں لیے گئے بچّے کی سرپرستی کا حق (جن صورتوں میں تنازع نہ ہو) بھی شامل ہے تا کہ اس کو شہری احوال، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے جائزے میں سہولت میسر آ سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں