پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان،انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گا / فوٹو فائل

لندن:انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نئی ون ڈے رینکنگ: فخر زمان کی ترقی، بابر اعظم کیلئے بری خبر آگئی
 
  پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کارڈیف میں کھیلا جائے گاجبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول میں،دوسرا 11 مئی کو ، تیسرا ون ڈے 14 مئی کو،چوتھا ون ڈے 17 مئی کو اور پانچواں 19 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہندرا سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہیں ایک بارپھر سرگرم
   

خیال رہے کہ پاکستان نے مئی، جون 2018 میں انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جو برابر رہی ،پہلا ٹیسٹ جو لارڈز میں کھیلا گیا تھا پاکستان نے جبکہ لیڈز میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں