25 جولائی کو فوج ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی: آرمی چیف

25 جولائی کو فوج ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی: آرمی چیف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی، فوج دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سازگار ماحول یقینی بنائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا تو متعلقہ آفسر نے انہیں الیکشن کمیشن سے تعاون پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس کا پہلا تجربہ ناکام
   

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام کو جمہوری حق کے آزادانہ استعمال کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کی تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:اشتہاروں سے کبھی ترقی نہیں ہوتی، ترقی اچھے نظام حکومت سے ہوتی ہے: عمران خان
  

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے معاونت کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں