تخت لاہور کو بچانے کیلئے ن لیگ کا بڑی سیاسی جماعت سے رابطہ

تخت لاہور کو بچانے کیلئے ن لیگ کا بڑی سیاسی جماعت سے رابطہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون نے عام انتخابات میں تخت لاہور کو بچانے کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے رابطہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) تخت لاہور کو بچانے کیلئے نئی حکمت عملی اپنا لی۔ مسلم لیگ نون نے پرانے حلیفوں کو ساتھ ملانے کیلئے کوشش شروع کردیں۔ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق نے سیکرٹری جنرل ایم ایم اے لیاقت بلوچ سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں درخواست کی کہ ایم ایم اے کارکنوں کو سپورٹ کیلئے کہیں، جس کے جواب پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے۔ امیدواروں کے نام فائنل کرنے سے پہلے رابطہ کرتے تو کچھ کرسکتے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس کا پہلا تجربہ ناکام
   

یاد رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو سب سے بڑا انتخابی دنگل سجے گا جس کو جیتنے کیلئے تمام پارٹیاں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:25 جولائی کو فوج ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی: آرمی چیف
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں