غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب نے آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی

غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب نے آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی
کیپشن: بجٹ میں سے 3.6 کروڑ کی رقم کے اجراء کا درست استعمال نہیں ہوا/ فوٹو فائل

کراچی : نیب نےرہنما پاکستان پیپلز پارٹی آغاسراج درانی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری سے جہلم جلسے میں انتظامات کی کمی پر عمران خان ناراض

    

نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کے اجلاس کے دوران آغا سراج درانی کے خلاف تین مختلف انکوائریز کا فیصلہ کیا گیا۔آغا سراج درانی کے خلاف دوسری انکوائری 352 افراد کی غیرقانونی بھرتیوں پر کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس کا پہلا تجربہ ناکام
  

 دوسری جانب سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر میئر کراچی وسیم اختر، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی افتخار قائم خانی اور کے ایم سی افسران کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔نیب حکام کے مطابق سال 2015 سے 2018 کے دوران فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، بجٹ میں سے 3.6 کروڑ کی رقم کے اجراء کا درست استعمال نہیں ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں