اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کا پہلا پیغام سامنے آگیا

09:03 PM, 19 Jul, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اور اسی میں ملک کی بقاء ہے ،میرے خلاف جو اقدامات اٹھائے گئے تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

نواز شریف کا یہ پیغام مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا اور لیگی امیدواروں کے چیف پولنگ ایجنٹس کیلئے مرتب کردہ تحریری ہدایت نامے میں دیا گیا ہے جبکہ اس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا پیغام بھی شامل ہے۔

یہ خبر  بھی پڑھیں: نواز شریف سے گلے ملنے پر اڈیالہ جیل کا ہیڈوارڈن تبدیل کر دیا گیا

   

سابق وزیراعظم کے پیغام کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے، پاناما میں میرا نام تک شامل نہیں تھا لیکن میرے خلاف من گھڑت مقدمہ بنایا گیا۔ سب سے پہلے مجھے وازرت عظمیٰ ، پھر مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا ،یہ ایسے اقدامات ہیں جن کی پاکستانی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

یہ خبر  بھی پڑھیں: 25 جولائی کو فوج ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی: آرمی چیف

   

نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اسی میں ملک کی بقاء ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں