عادل رشید کی ویرات کوہلی کو نشانہ بنانے والی گیند ’نئی بال آف دی سنچری‘ قرار

عادل رشید کی ویرات کوہلی کو نشانہ بنانے والی گیند ’نئی بال آف دی سنچری‘ قرار
کیپشن: آؤٹ ہونے پر کوہلی بھی ہکا بکا رہ گئے تھے/فوٹو سکرین گریب

ایڈیلیڈ : انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے جو حیران کن طور پر ٹرن ہو کر وکٹوں میں آ گھسی تھی ۔ کوہلی بولڈ ہونے کے بعد کافی دیر تک حیران ہوکر پچ کو دیکھتے رہے جہاں سے گیند گھومی تھی۔

عادل رشید کی اس گیندکو بال آف دی سنچری قرار دیاگیاہے اور اس کو موازنہ گزشتہ صدی میں آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کی بال آف دی سنچری سے کیا جارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم کے مسلسل 9 سیریز میں جیتنے کا سلسلہ ٹوٹ گیا
   

عادل رشید کی کرائی گیند کی سپیڈ 51میل فی گھنٹہ تھی اور کوہلی پہلی بار کسی لیگ سپنر کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ہیں۔انھوں نے اس میچ میں 49 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور مقابلے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اسپنر نے کہا ہے کہ میں خود بھی اپنی گیند سے بہت خوش اور مجھے کافی اطمینان محسوس ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں