مخالف ٹیموں کے باﺅلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، کرس گیل

مخالف ٹیموں کے باﺅلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، کرس گیل

کنگسٹن : جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ مخالف ٹیموں کے باﺅلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب نوجوان باﺅلرز کو کھیلنا آسان نہیں رہا۔


ریٹائرمنت سے قبل کیریئر کے آخری وقت کو یادگار بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ کرس گیل کو پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے مخالف ٹیموں کے باﺅلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں،

اگر آپ کیمرے کے سامنے ان سے سوال کریں گے تو یقیناً ان کا جواب نہ میں ہو گا لیکن اگر آپ کیمرے کے بغیر ان سے پوچھیں گے تو وہ کہیں گے ہاں، یہ خطرناک بیٹسمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ فاسٹ باﺅلرز کے خلاف انجوائے کرتا ہوں، میرے پاس اب ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں، تاہم کرس گیل ورلڈ کپ میں اپنے مداحوں کو اپنی بیٹنگ سے زیادہ لطف اندوز نہ کرسکے اور نہ ہی اپنی ٹیم کو عالمی ٹائٹل جتوا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں پر یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ شائقین کی محبت کی وجہ سے میں اس عمر میں بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں ورنہ شاید میں کئی سال پہلے کرکٹ میدانوں کو خیرباد کہہ چکا ہوتا۔