آئی سی سی نے سلواوور ریٹ پر کپتان کی معطلی کا قانون ختم کر دیا

آئی سی سی نے سلواوور ریٹ پر کپتان کی معطلی کا قانون ختم کر دیا


لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بڑا فیصلہ ، سلواوور ریٹ پر کپتان کی معطلی کا قانون ختم کر دیا گیا۔

کپتانوں کے سر سے معطلی کی تلوار ہٹ گئی۔ سلواوور ریٹ پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں اور کپتان کیلئے ایک جیسا قانون بنا دیا۔

اب میچ فیس میں کٹوتی پر ہی کپتان کی جان چھوٹ جائے گی۔ پہلے کپتان پر پابندی کا قانون رائج تھا۔ بارہ ماہ میں کئی مرتبہ سلواوور ریٹ پر کپتان کو ایک میچ کیلئے معطل کیا جاتا تھا۔