وزیر اعظم نے  نمل انسٹیٹیوٹ میں اسپتال کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھ دیا

وزیر اعظم نے  نمل انسٹیٹیوٹ میں اسپتال کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھ دیا
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

میاں والی : وزیر اعظم عمران خان میاں والی میں  نمل انسٹیٹیوٹ میں اسپتال کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھ دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے نمل انسٹیٹیوٹ میں اسپتال کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھ دیا۔ اس موقع پر وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں زندہ رہنےکیلئےپیسہ بنانےکےبجائےانسانیت کی خدمت کرناپڑتی ہے اس اسپتال سےمریض صحت یاب ہوکردعائیں دیں گے۔

 

عمران خان  نے کہا کہ سب مجھےکہتےتھےدیہات میں یونیورسٹی نہیں بن سکتی آج نمل یونیورسٹی میں22پی ایچ ڈیزآچکے ہیں، نمل میں 97 فیصدطلباکواسکالرشپ ملی ہےمیانوالی سےتلہ گنگ تک کوئی معیاری اسپتال نہیں ہے، ہم اب ان علاقوں کو اٹھائیں گےجوپیچھےرہ گئے ہیں۔ میاں والی اسپتال کو بہت جلد اپ گریڈ کریں گے، اسپتال پر خرچ ہونے والا پیسہ انیل مسرت کا پیسہ ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ جب کوئی ایک چور  پکڑا جاتا ہے تو دوسرا گھبراجا تا ہے، 60سال میں ملک کا ٹوٹل قرضہ 10ہزار اب اور گزشتہ 10سال میں 30ہزار ارب پر پہنچ گیا،وزیراعظم میٹروز ہر سال12ارب روپے سے زیادہ کا نقصان کا باعث بنتی ہے جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان سب کا احتساب ہوگا، اپوزیشن پر جو کیسز ہیں وہ پرانے کیسز ہیں لیکن احتساب کا عمل آخر تک رہے گا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی مگر میں لندن نہیں بھاگا،باہر سے حلال کی کمائی پاکستان لایا پھر بھی منی ٹریل دی، 60دستاویز دی پھر سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور آمین قرار دیا۔

 

انہوں نے لیگی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قطری خط بھی جھوٹے ثابت ہوئے، 10ماہ عدالت میں ہر چیز کا سوال دیا، چین نےکرپشن پر450وزیروں کوجیلوں ڈالا۔ ملکی ترقی کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ میراپاکستان میں رہنےوالوں سےزیادہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سےرابطہ ہے، پاکستان کاسب سےزیادہ دردبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سوچناچاہیےکہ ملک کا قرضہ اتناکیسےبڑھ گیا؟ جو قرضہ لیاگیاوہ پیسہ کہاں گیا؟ قرضوں کاپیسہ جن کی جیبوں میں گیاان کااحتساب ہونےتک ملک آگےنہیں بڑھےگا۔ کہاجارہاہےکہ آپ جواحتساب کررہے ہیں اس کالوگوں کوکیافائدہ ہے؟