دفاعی صنعت میں خود انحصاری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے، آرمی چیف

 دفاعی صنعت میں خود انحصاری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے، آرمی چیف
Image Source: Zain Khan Official Twitter Account

راولپنڈی: آرمی چیف نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے اور اس کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


 

ترجمان پاک فوج کے مطابق ، دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی انحصاری کے موضوع پر سیمینار سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار کیلئے حکومتی اداروں کیساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے۔

 

آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی پیداوار کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ خود انحصاری کی پالیسی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔

 

اس کے علاوہ  سیمینار میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال، فواد چودھری اور عبدالرزاق داؤد نے بھی شرکت کی۔ زبیدہ جلال اور فواد چودھری نے ملکی دفاعی صنعت کو موثر بنانے پر اظہار خیال کیا۔