مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو  مشیروں، وز یروں کی برطرفی کا چیلنج

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو  مشیروں، وز یروں کی برطرفی کا چیلنج

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وز یروں کی برطرفی کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں، وزیروں سے استعفی لیں ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ ”آپ کی دوہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں ، یہ نہیں ہوسکتا‘ عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ ”یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کی دوہری شہریت بھی ہو اور آپ ملک کے مستقبل کے فیصلے بھی کریں ‘عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ ”اگر آپ کے پاس دوسری ملک کا پاسپورٹ ہو تو اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہئے۔

عمران صاحب اب دوہری شہریت رکھنے والوں کو بائیس کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کرنے دے رہے ہیں ؟،عمران صاحب آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھارکھا ہے؟،عمران صاحب جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں آج اپنی کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں ؟،ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہونے کی وجہ سے عوام بے روزگاری، معاشی تباہی اور بھوک میں مبتلا ہیں، 23 سب فارن فنڈنگ اکاونٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملاہے۔