سلیکٹرز سیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دیں، سعید اجمل

سلیکٹرز سیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دیں، سعید اجمل

اسلام آباد : سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ سلیکٹرز فرسٹ الیون کے ساتھ سیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دیں،ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے سے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ویڈیولنک پر بات کرتے ہوئے سابق آف سپنر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت دعوے کیے گئے، اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیلیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے چاہئیں، ماضی میں بھی تبدیلیاں کی گئیں مگر مثبت نتائخ نہیں آسکے۔

سعید اجمل نے کہا کہ ندیم خان، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن تجربہ کار ہیں، بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے اہل دو سوکھلاڑیوں کو بھی وقفے وقفے سے پولز میں تقسیم کرکے خصوصی کیمپس لگانے کا اہتمام ہونا چاہیے۔

ان کی فٹنس اور،سکل میں بہتری پر کام کریں۔سعید اجمل نے سلیکٹرز سے کہا ہے کہ فرسٹ الیون کے ساتھ سیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے سے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔پی سی بی کوڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار بحال کرنا چاہئے۔ اداروں کوکسی ایک فارمیٹ میں ہی کھیلنے کا موقع دیں اس کھلاڑیوں کا روز گار بحال ہو گا۔