فواد چوہدری کا مودی حکومت کے مخالفین کے فون ٹیپ کرنے پر اظہار تشویش

فواد چوہدری کا مودی حکومت کے مخالفین کے فون ٹیپ کرنے پر اظہار تشویش
کیپشن: فواد چوہدری کا مودی حکومت کے مخالفین کے فون ٹیپ کرنے پر اظہار تشویش
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔

1db47a3e8bb9bee8963eff4fe1c07fd6

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔