4 ارب کی مشکوک ٹرانزکشن ، مفتاح اسماعیل کیخلاف ایک اور کیس کھل گیا

4 ارب کی مشکوک ٹرانزکشن ، مفتاح اسماعیل کیخلاف ایک اور کیس کھل گیا
کیپشن: 4 ارب کی مشکوک ٹرانزکشن ، مفتاح اسماعیل کیخلاف ایک اور کیس کھل گیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی مشکلات میں اضافہ  ہوگیا۔ نیب نے مفتاح اسماعیل کے خلاف مشکوک ٹرانزکشن کا نیا کیس کھول دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزکشن پر انکوائری شروع  کردی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران 4 ارب روپے کی آمدن ہوئی ۔مشکوک ٹرانزکشن پر نیب کی سی آئی ٹی انکوائری کررہی ہے۔