تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا ذخیرہ 44 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ ہے

Water storage, Tarbela, Mangla, Chashma reservoirs, acre feet, Wapda spokesperson

اسلام آباد: ملک میں تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 44 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔

ترجمان واپڈا نے ملک بھر کے ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ ، 21 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے ۔ منگلا میں پانی کی آمد 42 ہزار 900 اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے ۔

ترجمان واپڈا نے مزید بتایا کہ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ ، ایک ہزار 400 اور اخراج 2 لاکھ ، 20 ہزار کیوسک ہے ۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 88 ہزار 500 جبکہ اخراج 54 ہزار 100 کیوسک ہے ۔

ترجمان کے مطابق نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار ، 800 اور اخراج 46 ہزار 800 کیوسک ہے ۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 17 لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 25 لاکھ 83 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 31 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔