کراچی میں پولیس موبائل سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد ، اندورنی کہانی سامنے آگئی

کراچی میں پولیس موبائل سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد ، اندورنی کہانی سامنے آگئی
سورس: file photo

کراچی : پولیس موبائل سے بھاری منشیات کی برآمدگی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ 

نیونیوز کے مطابق  رینجرز نےسی آئی اے جامشورو پولیس کے  6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی تھی ۔ 

 منشیات کہاں سے آئی تھیں  اور کہاں جا رہی تھیں یہ سب معاملات سامنے آگئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق 5 روز قبل سی آئی اے جامشورو نےمزدا ٹرک کے اضافی ڈیزل ٹینک سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی تھی۔ اس کارروائی میں منشیات کے دو اسمگلر گرفتار کیے گئے اور مقدمہ بھی درج ہوا۔ 
 ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے اسمگلروں کے بعض ساتھیوں نے پولیس کو پکڑی گئی منشیات بیچنے کی پیشکش کی۔

سی آئی اے جامشورو نے کچھ منشیات فروخت کرنے پر رضامندی ضاہر کر دی تو اسمگلروں نے 76 کلو منشیات کراچی پہنچانے کا کہا۔

جامشورو کی پولیس پارٹی اپنے ایک افسر کے ہمراہ منشیات پہنچانے کراچی آئی  تو اسمگلرز  منشیات سے بھری پولیس موبائل کو کلفٹن لے گئے  اسی دوران رینجرز وہاں پہنچ گئی اور پولیس اہلکار دھر لئے گئے۔