انڈونیشیا میں کورونا کے باعث 114 ڈاکٹر ہلاک ہوگئے

انڈونیشیا میں کورونا کے باعث 114 ڈاکٹر ہلاک ہوگئے
سورس: file photo

جکارتہ: انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے 17 روز میں 114 ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے،

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اور یکم جولائی سے 17 جولائی تک 114 ڈاکٹرز وبائی مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں جولائی کے دو ہفتے میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے ملک بھر میں انفیکشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے۔ ملک بھر کے 95 فیصد ہیلتھ ورکز کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود ہیلتھ ورکرز عالمی وبا کا شکار ہو رہے ہیں۔

انڈونیشیا کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے سینئر رہنما مہیسا پرانا دیپا کا کہنا ہے کہ وبا کے آغاز سے اب تک 545 ڈاکٹرز موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

مہیسا پرانا دیپا نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کو اس بات پر تحفظات لاحق ہیں کہ ہمارا طبی نظام اس مسئلے سے نمٹنے کا اہل نہیں ہے اور یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو ہمارے پاس رپورٹ ہوئے ہیں اور جو رپورٹ نہیں ہوئے وہ الگ ہیں۔ ہمیں ممکنہ طور پر طبی نظام کے مفلوج ہو جانے کا ڈر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ 7 دن کے ٹریک ریکارڈ کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انڈونیشیا میں اب تک 44 ہزار 721 کیسز اور ایک ہزار 93 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔