فیٹف کے معاملے پربھارتی سازش،حماداظہر کا ردعمل سامنے آگیا 

Hamad Azhar,PTI,India FATF,Pakistan FATF,

اسلام آباد:فیٹف کے معاملے پر بھارتی وزیر خارجہ  جے شنکر کے بیان پر وفاقی وزیر حماد اظہر کا رد عمل سامنے آگیا،وفاقی وزیر نے کہا بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے ۔

5d39ac899698a683abb74f124d4b2096

 وفاقی وزیر پٹرولیم توانا ئی حماد اظہر نے فیٹف میں بھارتی سیاسی کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی معاملے کو سیاسی بنا کر خراب کر رہا ہے ،پاکستان کی کوششوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ،پاکستان نے پہلے دن سے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر بھرپور کام کیا اور انتہائی قلیل وقت میں پاکستان کے تمام اداروں نے بہترین کام کیا ۔

حماداظہر کا کہنا تھا جہاں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی باقی شرائط پر عملدرآمد کیا وہیں بقیہ رہ جانے والے دونوں ایکشن پلان پاکستان بہت جلد عملدر آمد کر لے گا ۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان سے بھارت کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے آگئی ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف دنیا کے سامنے کیا ہے ۔ بیان نےایف اےٹی ایف میں پاکستان مخالف منفی کردار پر پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید بھی کی ہے۔

واضح رہے بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے بی جی پی رہنماؤں کے سامنے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔