اشرف غنی کاپاکستان مخالف رویہ ،امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد آمد

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Zalmay Khalid Zad

اسلام آباد  :خطے کی بگڑتی صورتحال میں فغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نما ئندہ خصوصی زلمے خلیل زاداسلام آباد پہنچ گئے، سفارتی زرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن پہلے عسکری قیادت سے ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد پاکستان اور اشرف غنی حکومت کے درمیان جاری غلط فہمیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے،زلمے خلیل زاد اشرف غنی کے پاکستان مخالف رویہ، طالبان کے ساتھ پاکستان اور امریکہ کے روابط پر بھی بات کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے اشرف غنی کے علاوہ نائب صدر امر بالصالح اور دیگر افغان رہنماؤں کے معاملات بھی سامنے ر کھے جائیں گے۔

واضح رہے اس وقت پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان کشیدگی جا ری ہے ،افغان صدر کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔