بھارتی ادا کار پاریش راول نے " ہیرا پھیری 3 " کے بارے اہم خبر سنادی

بھارتی ادا کار پاریش راول نے
سورس: file photo

ممبئی : معروف  بھارتی اداکار پاریش راول نے کہا ہے کہ " ہیرا پھیری 3 " کے بارے میں عوام جلد خوشخبری سنیں گے ،

حال ہی میں  بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پریش راول نے کہا کہ ہیرا پھیری 3 پر کام جاری ہے، امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک مداح اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم 'ہیرا پھیری' کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل 'پھر ہیرا پھیری' 2006 میں ریلیز ہوا، فلم میں اداکار اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

2018 میں معروف ہدایتکار اندرا کمار نے ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ فلم ہیرا پھیری 3 پر کام شروع ہونے جارہا ہے جس کے بعد مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔ 

خبریں تھیں کہ اکشے کمار فلم کا زیادہ معاوضہ طلب کررہے ہیں جس کے باعث ان کی جگہ ابھیشیک بچن کو کاسٹ کیا جائے گا، بعدازاں اکشے کمار کو ہی فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔