وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو مستعفی ہونے سے روک دیا

Prime Minister, Imran Khan, Firdous Ashiq Awan, resignation, PTI, PML-N

لاہور : معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کے مستعفی ہونے کا معاملہ ، وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو مستعفی ہونے سے روک دیا ۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے مستعفی ہونے کی اجازت مانگی تھی ۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفی ہونے کی درخواست دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یالکوٹ ضمنی الیکشن میں کھل کر کھیلنا چاہتی تھی ، خواہش ہے ن لیگ کیخلاف الیکشن لڑوں ۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا ، کہا عمران خان کے ایک جلسے سے مریم نواز کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ، ایک طرف وزیراعظم کی شکل میں کشمیریوں کی وکالت کرنے والا لیڈر ہے ، تو دوسری طرف پاکستانیوں سمیت کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے والا ٹولہ کھڑا ہے ، چند تماش بینوں کو اکٹھا کرکے سمجھا جارہا ہے ، الیکشن جیت لیا ۔