افغان تنازعہ میں شدت سےپاکستان کیلئےمشکلات پیداہوں گی:وزیر اعظم

Ambassador Zalmay Khalilzad,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی اہم بیٹھک ،زلمے خلیل زاد نے افغانستان کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،ملاقات میں افغانستان میں پائیدار امن اور افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بات چیت کی گئی ۔

وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورافغان امن عمل کوتیزکرنےپرتبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیراعظم نےافغان امن عمل میں پاکستان کےتعمیری کردارسےآگاہ کیا،وزیر اعظم نے کہا افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کےمفادمیں نہیں ہے،افغان تنازعہ میں شدت سےپاکستان کیلئےمشکلات پیداہوں گی,ایک محفوظ مغربی سرحد پاکستان کے مفاد میں ہے،پاکستان امن کی کوششوں میں امریکہ اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے،افغان تنازعہ سےپاکستان میں مہاجرین کی آمدکاخدشہ ہے،انہوں نے کہا افغانستان میں پائیدارامن سےخطےمیں معاشی رابطوں کوفروغ ملےگا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے طاقت کےذریعےحکومت کےنفاذسےتنازعہ حل نہیں ہوگا،امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ،ملاقاتوں میں افغانستان میں پائیدار امن اور افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بات چیت کی گئی ۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا افغانستان میں مستقل جنگ سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے، اس لیے افغانستان میں امن سے علاقائی ترقی اور تجارت کو فروغ ملے گا۔