روس نے جدید 'ہائپر سونک' کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Russia, successful test, hypersonic missile, US, NATO

ماسکو: روس نے 350 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید 'ہائپر سونک' کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔

روس کی جانب سے اس میزائل کو 'سرکون' کا نام دیا گیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق اس میزائل نے آواز کی رفتار سے 7 گنا زیادہ رفتار کے ساتھ 350 کلو میٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا ۔

روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ میزائل روس کے شمال میں بحیرہ اسود میں واقع ایک جنگی بحری جہاز ایڈمرل گورشکوف سے لانچ کیا گیا ۔

وزارت نے بتایا مزید بتایا کہ تجربے کے دوران میزائل کی تدبیراتی اور تکنیکی خصوصیات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

روس نے اس میزائل سسٹم کو اپنی آبدوزوں اور جنگی جہازوں میں فٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس سے قبل ولادیمیر پوتن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سرکون میزائل آواز کی رفتار سے 9 گنا زیادہ رفتار کے ساتھ پرواز کرنے کے قابل ہوگا اور اس کی حدود 1000 کلومیٹر (620 میل) ہوگی ۔

کچھ مغربی ماہرین نے اس میزائل کی پرفیکشن پر سوال اٹھایا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ہائیپرسونک میزائلوں کی رفتار ، تدبیر اور اونچائی کا امتزاج انہیں ٹریک کرنے اور روکنے میں مشکل بنا دیتا ہے ۔