مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا زبردست اقدام

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا زبردست اقدام


اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کے ڈیٹا شئیرنگ کے حوالے سے قانون کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حواے سے  جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میںچینی کی قیمت میں خاطر خوا کمی کو یقینی بنانے کے لیے 30نومبر 2021تک سیل ٹیکس کے نفاذ کو واپس ایکس مل قیمت پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت اور وزارت خزانہ کومستقبل کی چینی کی ضروریات کا تعین اور درآمد کے حوالے سے ضرورت کا جائزہ لیں گی۔

وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تعین شدہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیاجبکہ خوردنی تیل کی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے نظام تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔ 

وزیرِ اعظم نے اشیائے ضروریہ کے ڈیٹا شئیرنگ کے حوالے سے قانون کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔