وزیراعظم کا الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

وزیراعظم کا الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو چھوٹ دی جا رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس پر طویل التواءکا فیصلہ جلد سنایا جائے۔ 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر بار بار اور شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے چھوٹ دی جا رہی ہے، عمران خان کو دئیے جانے والے استثنیٰ سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔

0997a3ff10b9db6d959717fd889be064


واضح رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی تھی اور گزشتہ ماہ 21 جون کو کیس پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 2014ءمیں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس شروع ہوا تھا اور الیکشن کمیشن نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ کب سنایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں