پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ 

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس، میاں محمود الرشید، عمیر خان نیازی، جمشید اقبال چیمہ، اسلم اقبال، اعجاز چوہدری، مسرت جمشید چیمہ اوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 27 جولائی تک توسیع کر دی۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر 25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے الزامات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں