سنیپ چیٹ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی

سنیپ چیٹ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی

لاہور: فوٹو اینڈ انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن سنیپ چیٹ نے دیگر ایپلی کیشنز کے ساتھ مقابلے کیلئے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ’ویب ورژن‘ متعارف کروا دیا ہے۔ 
سنیپ چیٹ نے ابتدائی طور پر ڈیسک ٹاپ ورژن صرف امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایسے صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے جو ’سنیپ چیٹ پلس‘ سبسکرائبرز ہیں۔ 
’سنیپ چیٹ ویب‘ کو اگلے مرحلے میں فرانس، جرمنی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں متعارف کرایا جائے گا جس کے ذریعے ناصرف پیغامات بھیجے جا سکیں گے بلکہ کالز بھی کی جا سکیں گی۔ 

ویب ورژن میں چیٹ ری ایکشن اینڈ ریپلائی جیسے فیچرز بھی موجود ہیں جبکہ عنقریب ویڈیو کالز کا فیچر بھی متعارف کروایا جائے گا جو جلد تمام صارفین کو مہیا ہو گا۔
سنیپ چیٹ ویب ورژن استعمال کرنے کیلئے web.snapchat.comپر جا کر اپنے سنیپ چیٹ یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ ان ہونا ہو گا جس کے بعد فون کے ذریعے ’ٹو سٹیپ ویری فکیشن‘ مکمل کرنی ہو گی۔ 
سنیپ چیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام دیگر ایپلی کیشنز کی طرح ہماری ٹیم نے بھی ویب وریژن میں پرائیویسی کا خاص خیال رکھا ہے اور اسے منفرد پرائیویسی سکرین ڈیزائن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں