انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں اتحادیوں کے فیصلے پر ہوں گے: اتحادی جماعتیں

انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں اتحادیوں کے فیصلے پر ہوں گے: اتحادی جماعتیں

لاہور: پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اہم اجلاس میں انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں اتحادیوں کے فیصلے پر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے شرکا نے اجلاس میں اسمبلیوں کی مقرہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ عمران خان کی اداروں پر تنقید کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ اتحادیوں نے کہا کہ سیاست میں اداروں کو گھسیٹنا غیر جمہوری عمل ہے ۔ عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اتحادی جماعتیں عمران خان کے بیانیے کا بھر پور جواب دیں گی ۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین آج لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے ۔ اجلاس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

اتوار کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف چار نشستیں جیت سکی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔

مصنف کے بارے میں