مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کا حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد

مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کا حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس میں تمام اراکین نے ہاتھ بلند کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 22 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے بارے میں حکمت عملی طے کی گئی ، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کی اجلاس میں بھرپور شرکت ۔

اس موقع پر وزیر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سدا بادشاہی اللہ تعالٰی کی ہے ۔ 1993 سے بحیثیت سیاسی کارکن محاذ پر ڈٹا ہوا ہوں ۔ خوب جانتا ہوں کہ مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے ۔ نہ ہار ابدی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے ۔ مشن پاکستان کو بچانا اور سنوارنا ہے جو انشاءاللہ جاری رہے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تو پی ٹی آئی کی طرح ریاست کو نقصان پہنچا کر سیاست کر سکتے تھے لیکن ہم نے ریاست کو مقدم رکھا ۔ وطن عزیز پاکستان ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے ، پاکستان کو پی ٹی آئی کی مچائی ہوئی تباہی سے نکال لیا تو خود کو کامیاب سمجھیں گے ۔ خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے جس تک انشاءاللہ ضرور پہنچیں گے ۔

صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی غرض وغایت بیان کی ، کہا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، بھرپور مقابلہ کریں گے ۔

صوبائی پارلیمانی پارٹی کا رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس ، اجلاس کے شرکاء نے جگنو محسن کے والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن جیتنے والے نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی ۔

مصنف کے بارے میں