غیر یقینی صورتحال پر اسٹاک ایکسچینج پر اثر پڑتا ہے: مفتاح اسماعیل

غیر یقینی صورتحال پر اسٹاک ایکسچینج پر اثر پڑتا ہے: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال پر اسٹاک ایکسچینج پر اثر پڑتا ہے ۔ مارکیٹ کو اعتماد ہوجائے گا کہ یہ حکومت مسائل حل کر دے گی تو ہلچل ختم ہوجائے گی ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے پر تشویش ہے ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مارکیٹ میں اتنی بے چینی کیوں ہے ۔ آئی ایم ایف سے 1.2 بلین ڈالر کی قسط اگست میں آئے گی ۔ تھوڑا بہت سیاسی عدم استحکام تھا آج وہ بھی نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی آئی ۔ ڈالر اس جنریشن میں جتنا مضبوط ہوا کبھی نہیں ہوا ۔ میری ذمہ داری پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ذمہ داری سنبھالنے کے 2 دن بعد آئی ایم ایف چلے گئے تھے ۔ آنے والے دنوں میں چیزیں بہتر ہوجائیں گی ۔ چاہتے ہیں جولائی میں ساڑھے 6 بلین تک امپورٹ رہے ۔ اسٹیٹ بینک گورنر کا فیصلہ چند دنوں میں ہو جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں