لندن:نامعلوم شخص نے نماز پڑھنے والوں وین چڑھا دی ،ایک شخص جان بحق متعدد زخمی

لندن:نامعلوم شخص نے نماز پڑھنے والوں وین چڑھا دی ،ایک شخص جان بحق متعدد زخمی

لندن :لندن پھرحملوں کی زد میں ، فنزبری پارک حملہ میں ایک شخص جان بحق متعدد زخمی ،تفصیلات کے مطابق نامعلوم وین ڈرائیور نے تیز رفتار وین فنز بری مسجد کے قریب نماز پڑھنے والوں  پر چڑھا دی جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

لندن پولیس کا کاﺅنٹر ٹیررزم سکواڈ اس سارے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے ،زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق 48سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ڈرائیور سے تحقیقات جاری ہیں۔تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔
واقعہ کے بعد سکاٹ لینڈ پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ۔ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جارہی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔