پاکستان کی بھارت کو شکست، مقبوضہ کشمیر میں جشن

پاکستان کی بھارت کو شکست، مقبوضہ کشمیر میں جشن

سرینگر:پاکستان کی بھارت کے خلاف چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں فتح پر مقبوضہ کشمیر میں نعرے بازی اور آتش بازی کے ساتھ بھرپور جشن منایاگیا۔کشمیری نوجوان پاکستان کی جیت کے ساتھ پاکستان کا پرچم تھامے سڑکوں پرنکل آئے، جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔ سری نگر کی آسمان پر آتش بازی کا حسین منظر تھا۔کشمیری شائقین کا کہنا تھا کہ اس لمحے کا ہمیں انتظار تھا اور آج خواب پورا ہوا ہے .

ٹرافی کی جیت کے ساتھ ساتھ میں اپنے سیاسی جذبات کا بھی جشن منا رہا ہوں۔اس موقع پر بھارتی سینئر آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہمارے لیے ہمیشہ ایک منفرد چیلنج ہوتا ہے اس لیے ہمیں الرٹ رہنا پڑتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری نگر میں بڑی تعداد میں نواجون ٹی وی کی دکانوں کے سامنے جمع ہوگئے تھے جہاں اوول کے میدان میں پاکستان کی جیت کا انتظار کررہے تھے۔

پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے 'جیوے جیوے پاکستان' کے نعرے لگائے اور سری نگر کی آسمان پر آتش بازی کا حسین منظر تھا۔خیال رہے کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں.

جہاں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری جاں بحق ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر مظفر برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد وادی کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور ایک سال کے دوران کئی نوجوانوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔


حالیہ دنوں میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوا جہاں حزب المجاہدین کے رہنما سبزاراحمد کو مارا گیا جبکہ کئی نوجوانوں کو بھی نشانہ بنایا اور حریت رہنماں کو نظربند رکھا گیا۔ایک کشمیری نوجوان کا پاکستان کی فتح پر کہنا تھا کہ 'اس لمحے کا ہمیں انتظار تھا اور آج خواب پورا ہوا ہے'۔

سری نگر کی جامع مسجد کے باہر کھڑے ایک اور نوجوان نے کہا کہ 'اس ٹرافی کی جیت کے ساتھ ساتھ میں اپنے سیاسی جذبات کا بھی جشن منا رہا ہوں'۔قبل ازیں بھارتی پیراملٹری فورسز نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ کی تاہم کسی تصادم کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ 'پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہمارے لیے ہمیشہ ایک منفرد چیلنج ہوتا ہے اس لیے ہمیں الرٹ رہنا پڑتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔