پاکستان سے ہار کے بعد ویرات کوہلی کی کپتانی ختم ہونے کا خدشہ

پاکستان سے ہار کے بعد ویرات کوہلی کی کپتانی ختم ہونے کا خدشہ

نئی دہلی:پاکستان اور بھارت کے مابین آج ہونے والے آئی سی سی چیپمئین ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر خود کو بہترین ٹیم ثابت کر دیا ہے۔ فائنل میچ سے قبل بھارت کے سابق کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں اتنی قابلیت نہیں ہے کہ وہ بھارت جیسی ٹیم کو ہرا سکے .


تاہم پاکستان نے اب میچ ہارنے کے بعد سب کے منہ بند ہو گئے ہیں اور ان کی جانب سے کہیں بھی کوئی بیان نظر نہیں آیا۔بھارتی اداکار رشی کپور اور سابق کھلاڑی سہواگ پاکستان پر تنقید کرنے میں سب سے آگے تھے ، دونوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سے فائنل میچ یک طرفہ ہو گا کیونکہ پاکستانی ٹیم بھارتی ٹیم کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

پاکستان کے ساتھ فائنل میچ میں بھارتی کپتان کوہلی کی جانب سے خراب ترین کپتانی پر سوالیہ نشان اٹھایا جارہا ہے اور بھارتی شائقین نے مطالبہ کیا ہے کہ کوہلی کو فوری طور پر ٹیم کی کپتانی سے نکالا جائے کیونکہ کوہلی اب کپتانی کا قابل نہیں رہے .

شائقین کا کہنا تھا کوہلی اب انوشکاکی محبت کے ہی قابل رہ گیا ہے جبکہ اس نے پاکستان سے شکست کھا کہ بھارتی شائقین کو بہت بڑا صدمہ دیا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڑ اس عبرتناک شکست کے بعد کوہلی کو کپتانی سے ہٹاتے ہیں یا نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔