یمن میں فضائی حملے میں 24افراد ہلاک، متعدد زخمی

 یمن میں فضائی حملے میں 24افراد ہلاک، متعدد زخمی

صنعا:یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اس کارروائی کا الزام سعودی عسکری اتحاد پر عائد کیا جارہا ہے جو کہ یمنی باغیوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فضائی کارروائی سعودی سرحد کے قریب واقع یمن کے شمالی صوبے صعدہ کی مصروف مارکیٹ مشنق میں کی گئی۔


عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ مارکیٹ یمن میں کثرت سے استعمال ہونے والی نشہ آور پتی قات کی اسمگلنگ کا مرکز ہے جبکہ سعودی عرب میں اس کے استعمال پر پابندی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد یمن میں گزشتہ دو برسوں سے کارروائیوں میں مصروف ہے اور خاص طور پر ان علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے۔ دوسری جانب سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے اس کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔