ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا

ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد:ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی خوشخبری سنا دی۔پیر کو اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گی اور مزید جمعہ تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔