ترک صدر نے پاک بھارت میچ دیکھا ،پاکستان ٹیم کو مبارکباد

ترک صدر نے پاک بھارت میچ دیکھا ،پاکستان ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد:پاک بھارت کرکٹ میچ کی دھوم پوری دنیا میں مچ چکی ہوئی ہے ،ایک ارب کے قریب شائقین نے میچ دیکھا،ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاک بھارت کرکٹ کا فائنل میچ دیکھا اور خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔

میچ جیتے پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مبارک باد دی۔یاد رہے ترک صدر اور ترکی کی عوام پاکستان قوم سے خاص  لگاورکھتے ہیں ۔

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا دنیائے کھیل کا بڑا مقابلہ بن چکا ہے جس کے چاہنے والے اب پاکستان اور بھارت کے علاوہ اب دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی موجود ہیں اور پاک بھارت کرکٹ سیریزکا بڑا مقابلہ دیکھتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔