چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

لندن : چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم آج وطن واپس پہنچنے گی ۔تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں روایتی بھارت کو 180رنز سے ہرانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج ٹرافی کساتھ وطن واپس پہنچیں گے ، کھلاڑیوں کے شاندار استقبال کیلئے شہریوں نے تیاریاں شرو ع کرد یں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے لاہور اور کراچی کی فلائٹس لیں گے اور آج رات کو پاکستان پہنچیں گے ۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا جائے گا ، شہریوں نے ایئر پورٹس پر جانے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔ کھلاڑیوں پر گل پاشی بھی کی جائے گی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔