"سٹائل مار کر تو دکھائیں " بھارتی اینکر کی خواہش حسن علی نے پوری کر دی

لاہور : پاکستان نے چیمپینز ٹرافی جیتی تو حسن علی ٹورنامنٹ کے بہترین باﺅلر قرار پائے جبکہ فخر زمان مین آف دی ٹورنامنٹ بنے۔ بھارتی میڈیا بھی ان کی شاندار کارکردگی کے معترف ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور سٹار سپورٹس کے اینکر گراﺅنڈ میں ان کیساتھ گفتگو کرنے پہنچ گئے۔

حسن علی نے پہلے تو تھوڑی سی گفتگو کی اور کہا کہ ہماری جیت اور کارکردگی ہمارے ملک اور ٹیم کیلئے بہت ضروری تھی کیونکہ جب ہم ٹورنامنٹ میں آئے تو آٹھویں نمبر پر تھے لیکن آج ہم چیمپین بن گئے۔ اس کے بعد فخر زمان کیساتھ بھی تھوڑی سی گفتگو کی گئی اور پھر اینکر نے کہا کہ وکٹ لے کر آپ جس منفرد انداز میں جشن مناتے ہیں وہ تو کر کے دکھائیں نا۔۔۔!

حسن علی نے بھارتی اینکر کی ’چھوٹی‘ سی خواہش پوری کرتے ہوئے جب یہ سٹائل مار کے دکھایا تو ساتھ کھڑے فخر زمان میں بھی ایک دم جوش بھر گیا اور سٹوڈیو میں موجود بھارتی میڈیا پرسنز بھی بہت محظوظ ہوئے۔

ْنیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔