گوادر ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

گوادر ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

گوادر:گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے توسیعی کام کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا رن وے یکم سے30 جولائی تک بند رہے گا، رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

رن وے کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، رن وے بندش کے دوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔متبادل کے طور پر فلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کے بعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔