بالوں کو رنگنے والے کیمیکل سے چھاتی کا سرطان ہو سکتاہے ،ماہرین

بالوں کو رنگنے والے کیمیکل سے چھاتی کا سرطان ہو سکتاہے ،ماہرین

نیوجرسی: امریکا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بالوں کو رنگنے اور سیدھا کرنے والے کیمیکل برسٹ کینسر کا موجب بن سکتے ہیں۔ نیوجرسی میں رٹگرز یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق ماہرین نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے ایک سروے کیا جس میں 20 سے 75 سال کی 4285 خواتین نے حصہ لیا اور ان میں سے 2280 خواتین کو بریسٹ کینسر تھا جن میں 1508 سیاہ فام اور 772 سیاہ فام تھیں۔

سروے کے مطابق 58 فیصد سفید فام اور 30 فیصد سیاہ فام خواتین نے بالوں کا رنگ استعمال کیا جب کہ 5 فیصد سفید فام اور 88 فیصد سیاہ فام خواتین نے ریلیکسر استعمال کیے جو بریسٹ کینسر کی وجہ بنے۔ماہرین نے بغور جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ سیاہ فام خواتین بالوں کو رنگنے کے لیے گہرے شیڈز استعمال کرتی ہیں اور جن خواتین نے اسے استعمال کیا، رنگ استعمال نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں وہ بریسٹ کینسر سے 50 فیصد زیادہ متاثر ہوئیں جبکہ سفید فام خواتین میں یہ رحجان 74 فیصد تھا تاہم بعض جانوروں پر بالوں کے کئی رنگوں ، اسٹریٹنر، ریلیکسر اور ڈائی استعمال کرکے معلوم ہوا کہ اس کے کیمیکلز بریسٹ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں جینیاتی کیفیات، بڑھاپا اور دیگر کیفیات شامل ہیں جب کہ خواتین ہارمون تھراپی سے انکار کرکے، الکحل سے چھٹکارہ اور ورزش کرکے بریسٹ کینسر کو خود سے دور رکھ سکتی ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔