خیبر پختونخواہ حکومت کی احتجاجی ینگ ڈاکٹرز کو مذاکرات کی پیشکش

خیبر پختونخواہ حکومت کی احتجاجی ینگ ڈاکٹرز کو مذاکرات کی پیشکش

پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں اس بات کی ہقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر غور کر رہی اور 10 روز میں ینگ ڈاکٹرز کے معاملات انشاءاللہ حل ہو جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی فہرست حکومت کو فراہم کرے۔

مطالبات کی فہرست ملنے کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ ینگ ڈاکٹرز سے ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کرے گی تاہم ینگ ڈاکٹرز کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانی ہو گی کہ کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران کسی قسم کی ہٹرتال نہیں کر یں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کی خاطر احتجاجی طور پر کام چھوڑ دیا تھا اور مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں