سعودی بحریہ نے اسلحہ بردار کشتی پکڑ لی

سعودی بحریہ نے اسلحہ بردار کشتی پکڑ لی

ریاض: سعودی بحریہ نے اپنی سمندری حدود میں 3 کشتیوں کا راستہ روکنے پر ایک کے پکڑے جانے پر انکشاف ہوا کہ وہ اسلحے سے بھری ہوئی تھی اور اسے تخریب کاری کے مقصد سے استعمال کیا جانا تھا۔


العربیہ ٹی کے مطابق ایک سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ جمعہ کی رات آٹھ بج کر اٹھائیس منٹ پر سعودی عرب کے علاقائی پانی میں تین کشتیاں داخل ہوئیں جن پر دو رنگوں سفید اور سرخ پر مشتمل پرچم لگے ہوئے تھے۔ ان کشتیوں نے تیزی کے ساتھ سعودی پٹرولیئم فیلڈ "المرجان" کے پلیٹ فارمز کا رخ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی بحریہ کی فورسز نے فوری طور پر ان کشتیوں کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی۔ اس دوران ایک کشتی کو پکڑ لیا گیا جب کہ دیگر دو کشتیاں فرار ہو گئیں۔ پکڑی جانے والی کشتی کی تلاشی پر انکشاف ہوا کہ وہ تخریب کاری کے مقصد سے مکمل طور پر اسلحے سے بھری ہوئی تھی۔سعودی ذرائع نے باور کرایا کہ مملکت دہشت گردی کے خلاف جنگ ، تخریبی کارروائیوں کے انسداد اور قومی سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں مکمل عزم رکھتی ہے۔